ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام کی حکومت نے ریڈکراس سے مطالبہ کیا ہےکہ مغربی صوبے حمص کے بعض علاقوں میں تکفیری دہشتگردوں نے نہتے عوام کو محاصرے میں لے رکھا ہے اور ان کےخلاف انسانیت سوز کاروائیاں انجام دے ہیں لھذا ان کےلئے امداد روانہ کرے۔شام کی وزارت خارجہ نے ریڈکراس سے یہ بھی مطالبہ کیا ہےکہ تکفیری دہشتگردوں کے محاصرے میں موجودہ افراد کو باہر نکالنے کے لئے بھی مدد فراہم کرے۔ صوبہ حمص میں دہشتگردوں کے خلاف شام کی فوج کی کامیابیوں کے بعد امریکہ اور اسکے پٹھووں نے پراپگينڈا شروع کرکے دہشتگردوں کی حمایت شروع کردی ہے ۔شام نے حمص کےبارے میں امریکہ اور اسکے اتحادیوں کے الزامات کی تردید کرتےہوئے کہا ہے کہ ان الزامات کا مقصد دہشتگردوں کی حمایت کرنا ہے۔ واضح رہے شام کی فوج نے مختلف علاقوں میں امریکہ اور اس کےبعض عرب پٹھووں کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کو شکست فاش دی ہے۔ادھر اطلاعات ہیں کہ شام کی فوج کے ہاتھوں شکست کھا کرفرارہونے والے تکفیری دہشتگردوں نے حمص کے خالدیہ شہر میں ایک مسجد کو نذر آتش کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس شہر میں مسجد خالد بن ولید کے اطراف دسیوں دہشتگرد ہلاک اور زحمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات ہيں کہ شام کی فوج شہر حمص میں داخل ہوچکی ہے اور دہشتگردوں کوپیچھے دھکیل رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
4 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 437208
شام کی حکومت نے انٹرنیشنل ریڈ کراس کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک کے مغربی علاقے میں تکفیری دہشتگردوں کے محاصرے میں پھنسے بے گناہ لوگوں کے لئے امداد روانہ کرے۔